the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
حیدرآباد۔ 20۔ دسمبر (اعتماد نیوز) پانچ ہزار روپئے کے لئے نسبتی برادر کی زدوکوب کے نتیجہ میں زخمی بہنوئی ہلاک ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 52 سالہ وینکٹیا ساکن شیورام پلی‘ ویکرس سکشن کالونی کے نسبتی برادر وریپا نے کچھ دن قبل اپنے بہنوئی سے 5 ہزار روپئے بطور قرض حاصل کئے تھے۔ 15 دسمبر کو وینکٹیا نے اپنے نسبتی برادر سے رقم طلب کی۔ اس مسئلہ پر دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد ویرپا نے وینکٹیا کو زد و کوب کیا۔ اسے علاج کے لئے ہاسپٹل لے جایا گیا اور ڈاکٹرس نے 19 دسمبر کو اسے ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا۔ کل گھر پہنچنے کے بعد وینکٹیا کی موت واقع ہوگئی۔ مہلوک کے بھائی راملو نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ اس کے بھائی کی موت نسبتی برادر کے حملہ کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔ پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی وصولی کے بعد موت کی وجوہات کا علم ہوگا۔
بس کی آٹو کو ٹکر‘ کمسن بیٹی ہلاک‘ ماں زخمی
حیدرآباد۔ 20۔ دسمبر (اعتماد نیوز) سڑک حادثہ میں کمسن بیٹی ہلاک اور ماں زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ رنگاریڈی ضلع کے نواب پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 11 سالہ نندنی متوطن نیو گنج‘ ضلع محبوب نگر مقامی اسکول میں زیر تعلیم تھی۔ دو روز قبل وہ اپنی ماں انجماں کے ساتھ آٹو میں جارہی تھی کہ ان کے آٹو کو نواب پیٹ چوراہے کے قریب آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں ماں‘ بیٹی زخمی ہوگئے تھے۔ بیٹی دوران علاج جانبر نہ



ہوسکی۔

ایک نوجوان کے قبضہ سے 71 کلو گانجہ ضبط
حیدرآباد۔ 20۔ دسمبر (اعتماد نیوز) سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے 71 کلو گانجہ ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ جتندر ساکن لکشمی نگر لنگرحوض اور اس کا بھائی دھرم سنگھ کافی عرصہ سے گانجہ لاکر فروخت کررہے تھے ۔باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے جتندر سنگھ کو گرفتار کرکے ضبط کرلیا جب کہ اس کا بھائی مفرور ہے ۔
 
کاکی ناڈا میں اے سی بی کے خودساختہ عہدیدار گرفتار
کاکی ناڈا 20۔دسمبر (یو این آئی) کاکی ناڈا III ٹاؤن پولیس نے کل رات خود کو اے سی بی عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے تحصیلدار سے رقم کی جبری وصولی کی کوشش کرنے والے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ اسٹیشن ہاوز آفیسر پی مرلی کرشنا ریڈی جنہوں نے یہ گرفتاری کی‘ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گنٹور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمین ٹی سیشوبابو اور پی رام راؤ نے گلاپرولو کے تحصیلدار پی ستیہ نارائنا کو فون کرتے ہوئے خود کو اے سی بی عہدیدار قراردیا اور کہاکہ انہیں ستیہ نارائنا کے خلاف رشوت خوری کی شکایات موصول ہوئی ہے اور وہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ انہوں نے تحصیلدار کو مشورہ دیا کہ وہ کارروائی کو ان کے حق میں کرنے دو لاکھ روپے نقد رقم کے ساتھ مقامی ہوٹل میں ان سے شخصی طورپر ملاقات کریں ۔ تحصیلدار جو ہوٹل پہنچے کو ان لوگوں پر شبہ ہوا ‘ اس کے بعد انہوں نے III ٹاؤن پولیس سے شکایت کی ۔ ان دونوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.